ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد 5 ہزار بار جھوٹ بولا، امریکی اخبار

سُپر پاور کہلانے والے ملک کے صدر نے جھوٹ بولنے کا سُپر پاور ریکارڈ بنا لیا، امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد اب تک پانچ ہزار سے زیادہ مرتبہ جھوٹ بولا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹے، مکار اور الزام لگاکر مُکر جانے والے شخص ہیں، امریکی صدر کی باتيں  جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ  صدر بننے کے بعد سے اب تک 5 ہزار سے زیادہ بار جھوٹ بول چکے ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے  7 ستمبر کو 3 صحافیوں سے 120 منٹ کی ملاقات ميں 125 بار جھوٹ بولا اور ٹرمپ نے 6 ستمبر کو بھی 74 مرتبہ غلط بیانی کی۔

رپورٹ کے مطابق پہلے 100 دنوں ميں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوسطاً روزانہ 32 بار لمبي لمبي پھينکيں لیکن اب روزانہ صرف 8 جھوٹ بولتے ہيں۔

امريکي اخبار نے یہ دعویٰ بھي کیا کہ ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا اعتراف کیا مگر جب روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی تو يوٹرن لے ليا ۔

 

US president

POTUS

Tabool ads will show in this div