سرکاری گاڑیوں کی چوری، ایک سے زائد گروہ ملوث ہیں، پولیس

کراچي ميں سرکاري گاڑياں چوري ہونے کے واقعات تھم نہ سکے، گزشتہ روز ايک اور گاڑی چوری ہونے کے بعد نيا انکشاف سامنے آگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ايک سے زائد گروہ ملوث ہيں، ايک گروہ پراني گاڑياں چوري کرتا ہے تو دوسرا نئي گاڑياں لے جاتا ہے۔
ايس ايس پي عمر شاہد نے انکشاف کيا ہے کہ کراچی میں سرکاری گاڑیوں کی چوری میں ايک نہيں بلکہ ايک سے زائد گروہ ملوث ہيں۔ انھوں نے بتایاکہ ایک گروہ نئي گاڑياں چراتا ہے جبکہ کوئی گروہ پراني گاڑیاں لے جاتے ہيں۔