خون کی مہلک بیماری کے شکار عبدالہادی کو مسیحا کی تلاش

ڈیرہ اسماعیل خان کے غریب خاندان کا معصوم بچہ خون کی خطرناک اور مہلک بیماری میں مبتلا ہوگیا، آبائی علاقے میں علاج کی سہولت نہ ملنے پر والدین نے اسلام آباد کا رخ کیا مگر علاج کا خرچ سن کر مایوس ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کا 5 سالہ عبدالہادی خون کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے، روشن آنکھوں میں زندگی کی جھلک ہے مگر جان لیوا بیماری کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے، خون میں وائٹ بلڈ سیلز نہ بننے کے باعث یہ ننھی زندگی موت کے سائے میں سانس لے رہی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث عبدالہادی کے والدین اسے اسلام آباد کے پمز اسپتال لائے، ڈاکٹرز نے بون میرو آپریشن تجویز کیا مگر 25 لاکھ کا خرچ بتا کر غریب خاندان کے ہوش اڑا دیئے۔

والدین کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں مگر صرف ایک امید کہ شاید کوئی اللہ کا بندہ ان کے بچے کی زندگی بچانے میں مدد کرے۔

DERA ISMAIL KHAN

bone marrow

blood diseases

white blood cells

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div