ڈالر اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Sep 15, 2018

ڈالر اسمگلنگ کیس ميں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے، کسٹم عدالت نے ایان علی کو 6 اکتوبر تک 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کي، ایان علی کی طرف سے لطیف کھوسہ کے جونیئر وکیل سید اقبال حسین پیش ہوئے ۔

ملزمہ کی مسلسل عدم حاضری پرعدالت نے شديد برہمی کا اظہار کيا اور کہا کہ ملزمہ 8 دسمبر 2015ء سے مسلسل غیر حاضر ہے۔ عدالت نے ایان علی کی جانب سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی کی اپیل خارج

عدالت نے ایان علی کو 6 اکتوبر تک 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ پیش ہونے کا حکم بھی سنا دیا۔

Dollar Smuggling Case

Tabool ads will show in this div