دارالحکومت سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش، موسم خوشگوار

وفاقی دارالحکومت سمیت راول پنڈی، ٹوبہ ٹیگ سنگھ، مری اور شمالی علاقہ جات میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگلت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، اس کےعلاوہ ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان اور ژوب میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن ،بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی برکھا برسے گی، بارش کے ساتھ تیز ہوائیں اورآندھی بھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں بارش گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ بارش نور پور تھل میں 41 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ۔

MET OFFICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div