سول ایوی ایشن میں20ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 20 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کی تعمیر میں تاخیر سے خزانے پر ساڑھے نو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا، آڈٹ رپورٹ نے سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔

سول ایوی ایشن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، قومی خزانے کو اربوں روپے کا جھٹکا لگا جس کا آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد ائیرپورٹ منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے سے لاگت میں 9 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

پروکیورمنٹ ایکنک کے بجائے ایوی ایشن بورڈ سے کرانے سے بھی قومی خزانے کو 1 ارب 14 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، ہیٹنگ اینڈ وینٹی لیشن سسٹم کیلئے سامان کنٹریکٹ کے برعکس خریدے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ معاہدے کے تحت سامان امریکا اور برطانیہ سے خریدا جانا تھا مگر خلاف ضابطہ اٹلی سے درآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پشاور اور کوئٹہ ائیر پورٹس کے توسیعی منصوبوں پر کام کے بغیر ہی سوا کروڑ کی ادائیگیاں کر دی گئیں۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان ، اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹ کے کمرشل منیجرز نے فیس کی مد 2 ارب 15 کروڑ روپے رکھ  لئے۔

CIVIL AVIATION

new islamabad airport

Tabool ads will show in this div