پرتھ ٹیسٹ : آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، انگلینڈ کیخلاف 369 رنز کی برتری

اسٹاف رپورٹ


پرتھ : پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، تیسرے دن کھیل کے اختتام پر کینگروز نے انگلینڈ کیخلاف 369 رنز کی برتری حاصل کرلی، 3 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔


کینگروز نے ایشز سیریز کو انگلینڈ کیلئے راکھ بنا دیا، تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلش ٹیم کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،  تیسرے دن انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 180 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا اور پوری ٹیم 251 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔


 ایلسٹرکک 72 اور مائیکل کاربری 43 رنز بناکر نمایاں رہے، پیٹر سڈل اور ریان ہیرس نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔


دوسری اننگز میں بھی کینگروز نے انگلش بالرز کا ذرا خیال نہ کیا اور 157 رنز کی اوپننگ شراکت جڑدی، کرس روجرز نے 54 اور ڈیوڈ وارنر 112  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


 دن کے خاتمے پر شین واٹسن 29 اور اسٹیون اسمتھ 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کو انگلینڈ کیخلاف اب تک 369 رنز کی برتری ہے۔ سماء

کی

کیخلاف

Tabool ads will show in this div