نواز شریف، مریم اور صفدر کے پرول میں 17 ستمبر تک توسیع

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے پرول میں 17 ستمبر تک توسیع کردی۔

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث پرول پر رہا کئے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے 3 روز کیلئے پرول پر رہا کیا گیا تھا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے پرول میں پیر 17 ستمبر کی شام 4 بجے تک توسیع کردی ہے۔

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو کینسر کے موذی مرض سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھیں، ان کی نماز جنازہ آج شام شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی گئی جبکہ جاتی امراء میں خاندانی قبرستان میں میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

Kulsoom Nawaz

Captain (r) Safdar

Parole

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div