پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ون ڈے آج دبئی میں کھیلا جائے گا

اسٹاف رپورٹ
دبئی :  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے معرکہ آج دبئی میں ہوگا، شاہین سیریز جیتنے کیلئے پُرعزم ہیں تو آئی لینڈر سیریز اپنے حق میں کرنے کیلئے بے قرار ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی بیٹسمین تو فارم میں آگئے اور ان کے بلے نے رنز اگلنا بھی شروع کر دیئے ہیں۔ محمد حفیظ ، شرجیل خان ، صہیب مقصود اور شاہد آفریدی دوسرے ون ڈے میں بھی رنز کا انبار لگانے کے لئے تیار ہیں، سری لنکن بالرز بھی پہلے ون ڈے میں پٹائی کا بدلہ لینے کے لئے بے قرار ہیں۔

سری لنکن بلے باز کوسل پریرا، دینیش چندی مل ، اور پرسنا بھی بہترین پرفارمنس پیش کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ سیریز میں حساب برابر کرنے کیلئے آئی لینڈرز پوری جان ماریں گے تو گرین شرٹس نے بھی برتری دگنی کرنےکےلئے آستینیں چڑھا لیں۔

دونوں ٹیمیں ایک روزہ کرکٹ میں ایک سو تینتیس بار مدمقابل آ چکی ہیں۔ اٹہتر میچز میں فتح کے ساتھ شاہینوں کی پرواز بلند ہے۔ پچاس میچز سری لنکا نے اپنے نام  کئے، جب کہ ایک ٹائی اور چار بے نتیجہ رہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین پانچ ون ڈے پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلا جائے گا۔ سماء

اور

میں

کا

آج

escape

increase

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div