ضمنی انتخاب: پی ایس 111 پر پی ٹی آئی میں کھینچا تانی

Sep 14, 2018

ضمنی انتخاب کا بگل بجتے ہی کراچی کے حلقے این اے 247 سے تحریک انصاف کے امیدوار آفتاب صدیقی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

سماء کے نمائندے فیصل خان کے مطابق، پی ٹی آئی نے پی ایس ایک سو گیارہ کے علاوہ تمام نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ کرلیا۔ پی ایس ایک سو گیارہ سے امیدوار کون ہوگا؟ عمران اسماعیل اپنے بھائی اور پی ٹی آئی کراچی کی قیادت شہزاد قریشی کو امیدوار بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

کراچی سے ضمنی انتخابات کیلیے پی ٹی آئی نے امیدوار میدان میں اتاردیے۔ صدر بننے کے لیے این اے 247 سے منتخب عارف علوی نے سیٹ چھوڑی تو پی ٹی آئی نے آفتاب صدیقی کو نامزد کردیا۔

آفتاب صدیقی کہتے ہیں کہ یہ نشست پی ٹی آئی کی ہی ہے، پی ٹی آئی نے پہلے بھی لیڈ کیا۔

دوسری طرف پی ایس ایک سو گیارہ پر تحریک انصاف اب تک کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اپنی چھوڑی ہوئی نشست پر اپنے بھائی عدنان اسماعیل کو امیدوار بنانا چاہتے ہیں۔ تو پی ٹی آئی کراچی کی قیادت شہزاد قریشی کو لانے کی کوششیں کررہی ہے۔

صحافی کے سوال پر آفتاب صدیقی یوں گویا ہوئے کہ پارٹی کا فیصلہ ہے، پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں۔

اس سے پہلے پی ٹی آئی عمران خان کی چھوڑی گئی نشست این اے 243 سے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو فکس کرچکی ہے۔

PTI

ARIF ALVI

Aftab Siddiqui

Tabool ads will show in this div