پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی کی گرفتاری کاحکم

پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی گئی ۔

پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی  پی ٹی وی شاہد مسعود کی ضمانت کی درخواست خارج کردی گئی۔ کیس کی سماعت اسپیشل سینٹرل جج ارم نیازی نے کی۔اسپیشل سینٹرل جج نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ذاتی طورپرپیش نہ ہونے پرعدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی۔ عدالت کاموقف تھاکہ ملزم کو ذاتی طورپرعدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔ ملزم کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

 واضح رہےکہ ڈاکٹرشاہدمسعود نےپی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس کومستردکر دیا گیا تھا۔ قبل ازیں یکم جون کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ سینئر سول جج عامر عزیز نے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ سینئیر سول جج عامرعزیز نے ایف آئی اے کی درخواست پر سرکاری ٹی وی کے زرداری دور کے سربراہ اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ ذرائع کے مطابق شاہد مسعود نے بطور ایم ڈی پی ٹی وی مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ کی بدعنوانی کی ۔ چئیرمین پی ٹی وی کے طور پر کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کے لیے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا جس سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

Shahid Masood

MD PTV

Tabool ads will show in this div