کالمز / بلاگ

ايشيا کپ کی مکمل تاريخ

 

ايشيا کپ صرف ايک ايونٹ نہيں بلکہ يہ  کرکٹ کے ايشيائي بادشاہ بننے کي ''جنگ'' ہے۔ بہت سارے لوگ آج کل الجھے ہوئے ہيں کہ دو ہزار سولہ ميں ايشيا کپ ٹي ٹوئنٹي ہوا تھا جسے بھارت نے جيتا تھا جبکہ دو ہزار بارہ ميں جب ''بوم بوم شاہد آفريدي'' نے ''ايشون'' کو ''چھکے'' لگاکر انڈينز کے ''چھکے'' چھڑائے تھے وہ ون ڈے کپ تھا۔

اصل ميں ايشين کرکٹ کونسل نے يہ فيصلہ کيا تھا کہ جب جب ايشيا کپ ہوگا تو اس کے قريب والے ايونٹ کو مدنظر رکھ کراس کا فارميٹ ترتيب ديا جائے گا تو اسي وجہ سے دو ہزار بارہ ميں ايشيا کپ ون ڈے انٹرنيشنل ميچز پر مشتمل تھا کيونکہ دو ہزار پندرہ ميں کرکٹ کا ورلڈکپ ہونا تھا اور اسي طرح دو ہزار سولہ ميں ايشيا کپ ٹي ٹوئنٹي کي طرزپرہوا تھا کیوں کہ اسی سال ورلڈ ٹي ٹوئنٹي کا ميلہ سجنا تھا اور اب ايک مرتبہ پھر ايشيا کپ ون ڈے انٹرنيشنل ميچز پر مشتمل ہے کيونکہ اگلے سال يعني دو ہزار انيس ميں کرکٹ ورلڈکپ ہونا ہے۔

اب تھوڑي بات کرليتے ہيں ايشيا کپ کي جسے کھيلنے کيلئے پاکستاني ٹيم نے متحدہ عرب امارات کے گرم ترين موسم ميں پڑاؤ ڈال دیا ہے اور نيٹ سيشنز کے دوران بھرپور پريکٹس کررہي ہے جس ميں مصنوعي روشنيوں کے ساتھ ساتھ دوپہر کي گرمي ميں بھي پريکٹس سيشنز جاري ہيں۔

ايشيا کپ کي تاريخ پر بات کريں تو1984 ميں پہلي مرتبہ ايشيا کپ ہوا تو بھارت چيمپئن بنا۔ 1986 ميں سري لنکا ٹائٹل لے اڑا۔ 1988 ميں بھارت پھر سے ايشين چيمپئن کہلايا۔ 1990 اور1995 ميں ايشيا کپ جيت کر بھارت نے چيمپئن بننے کي ہيٹ ٹرک کي۔ 1997 ميں سري لنکا ونر ہوا جبکہ 2000ميں پہلي مرتبہ پاکستان ايشين کرکٹ کا بادشاہ بنا۔2004 اور 2008 کے ٹائٹلز سري لنکا کے نام رہے۔ 2010 ميں بھارت اور 2012ميں پھر سے پاکستان ايشين چيمپئن بن گيا۔ 2014 ميں سري لنکا اور 2016 ميں بھارت ايشين چيمپئن بنا۔ اب تک ہونيوالے13 ايشيا کپ ایونٹس ميں سب سے زيادہ چھ مرتبہ بھارت نے ٹائٹل جيتا جبکہ پانچ ٹائٹلز سري لنکا کے نام رہے پاکستان دو مرتبہ ايشين کرکٹ کا بادشاہ بنا۔ پاکستان ايشيا کپ کے فائنل ميں مجموعي طور پر چار مرتبہ پہنچا ہے۔ حيران کن طور پر بھارت اور پاکستان نے محض ايک ايک مرتبہ ہي ايشيا کپ کي ميزباني کي ہے۔

مجموعي طور پر سري لنکا نے سب سے زيادہ ايشيا کپ کے دوران 52 ون ڈے انٹرنيشنل ميچز کھيلے جن ميں 35 جيتے،17 ہارے۔ اس کے بعد بھارت 48 ميچز کھيل کر 31 فتوحات اور 16 شکستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان 44 ميچز کھيل کر 26 فتوحات اور 17 شکستوں کے ساتھ تيسرے نمبر پر ہے۔ بنگلہ ديش نے 42 ميچز کھيل کر محض سات جيتے اور 35 ہارے ہيں۔ يو اے اي چودہ ، ہانگ کانگ دس ، افغانستان چار ميچز کھيل چکي ہے البتہ عمان ، نيپال ، ملائشيا اور سنگاپور نے کواليفائر ايونٹ کے پانچ پانچ ميچز کھيل رکھے ہيں۔ ايشيا کپ کي تاريخ ميں شاہد آفريدي واحد پاکستاني ہيں جو مين آف دي ايشيا کپ کا اعزاز لينے ميں کامياب ہوئے۔

ايشيا کپ ميں ويرات کوہلي دو ہزار بارہ ميں 183 رنز کي سب سے بڑي انفرادي اننگز کھيلنے کا اعزاز رکھتے ہيں۔ جے سوريا نے ايشيا کپ ون ڈے ہسٹري ميں سب سے زيادہ چھ سنچرياں بنائيں۔ سنگاکارا نے سب سے زيادہ بارہ نصف سنچرياں بنارکھي ہيں۔ اجھانتا مينڈس نے تيرہ رنز کے عوض چھ وکٹوں کي بہترين پرفارمنس کا اعزاز حاصل کيا۔ جے سوريا نے سب سے زيادہ 1220 رنز بنائے جس کيلئے پچيس ميچز کھيلے۔ مرلي دھرن نے سب سے زيادہ تيس شکار کيے جس کيلئے چوبيس ميچز کھيلے۔ ايشيا کپ کا ٹي ٹوئنٹي فورمیٹ  محض ايک مرتبہ دو ہزار سولہ ميں ہوا تھا جس کوسري لنکن ٹيم نے جيت ليا تھا۔

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div