بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت میں صفائی مہم کا آغاز، طلباء میدان میں آگئے
بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت کی صفائی کے لیے طلباء میدان میں آگئے، کہتے ہیں دلفریب وادی کو کچرے اور گندگی سے پاک کرکے رہیں گے۔
بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا،مہم میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔
طلباء کہتے ہیں پولی تھین بیگز نہ صرف ماحول بلکہ انسانوں اور جانوروں کی زندگیوں کیلئے بھی بہت بڑا خطرہ ہیں۔
ادارہ تحفظ ماحولیات کے حکام نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ ماحول دوست شاپنگ بیگ کا استعمال کریں۔
ادارہ تحفظ ماحولیات کے زیراہتمام دوسرے مرحلے میں بلوچستان کے دیگر اضلاع میں صفائی مہم شروع کی جائے گی