سیاحت کے فروغ کے لیے بحرین تا کالام روڈ پر خصوصی توجہ دیں گے، عاطف خان

خیبر پختونخوا کے وزیر سیاحت، ثقافت و کھیل عاطف خان نے کہا ہے کہ بحرین تا کالام روڈ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس سڑک کی تکمیل سے خیبر پختونخوا میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

وزیر سیاحت ثقافت وکھیل عاطف خان کی زیر صدارت محکمے کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سے زیر التواء بحرین تا کالام روڈ زیر بحث آیا جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ اس روڈ پر ہنگامی سطح پر توجہ دی جائے گی۔

عاطف خان نے کہا کہ تمام شعبوں میں ٹیلنٹ پروگرام کا آغاز کریں گے جبکہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام بھی جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا۔

Behrain

Atif Khan

Tabool ads will show in this div