مئیر کراچی کانصیرآباد کادورہ،شہری سے تکرار

میئر کراچی وسیم اختر کو لینے کے دینے پڑگئے ۔ ایف بی ایریا میں سڑک کے کام جائزہ لینے پہنچے تو شہری میئر سے الجھ پڑا۔
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا نصیر آباد میں میئر کراچی وسیم اخترسڑک کے کام کاجائزہ لینےپہنچے۔ اتنے میں ایک پریشان شہری اپنی فریاد لے کر حاضر ہوااور میئر کراچی سے الجھ پڑا۔
میئر کراچی وسیم اختر اور شہری میں گرما گرمی بڑی تو بلدیاتی نمائندوں کو مداخلت کرنا پڑی اور شہری کو دور کر دیا۔اس دوران پولیس والے بھی حرکت میں آئے اورصورتحال پر قابو پایا۔
واضح رہےکہ میئر کراچی شہر میں جاری کاموں کا معائنہ کرنے کیلئے دوروں میں مصروف ہیں،ایسے میں کچھ شہری اپنے مسائل بیان کرنے کیلئے سامنے آجاتے ہیں ۔