خیبرپختونخوا سے پولیو کےخاتمے کیلئے''صحت کاانصاف'' پروگرام کاافتتاح
اسٹاف رپورٹ
پشاور : کرکٹ کے میدان میں وکٹیں اُڑانے والے عمران خان نے اب پشاور میں ''صحت کا انصاف'' پروگرام کا افتتاح کر کےخیبرپختونخوا سے پولیو کو آؤٹ کرنے کا تہیہ کرلیا اور اِس کارخیر کیلئے پارٹی کے رضاکاروں پر مشتمل ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا۔
پشاور میں ''صحت کا انصاف'' پروگرام کے افتتاح کےموقع پر کپتان نہ صرف پولیو بلکہ نو دیگرخطرناک بیماریوں کو شکست دینےکے لئے پرعزم دکھائی دیئے۔۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی کے ساڑھے بارہ ہزار رضا کار گھر گھر جاکر نو خطرناک بیماریوں سے بچائو کی مہم چلائیں گے۔۔
ابتدائی طورپرتین ماہ کی اس مہم میں پشاور کے آٹھ لاکھ بچوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔۔
بیس ارب روپے کی لاگت سے اس مہم کو صوبہ بھر تک توسیع دی جائے گی۔ رضاکاروں کو مکمل تحفظ اورانہیں معاوضہ دیا جائےگا۔ سماء