فرانسیسی صدر نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا

وزیراعظم عمران خان کوفرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون نے  ٹیلی فون کرکے فرانس کے دورے کی دعوت دے دی۔ فرانسیسی صدرنےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

گذشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے عمران خان کو ٹیلی فون کرکےعہدہ سمبھالنےپرمبارک باد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات،عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدرمیکرون کوبتایاکہ پاکستان فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیرکےحل میں کرداراداکرے۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر کاکہناتھاکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ دہشت گردی سےنمٹنےکیلئےپاکستان نے بھاری قیمت چکائی۔

فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون نےعمران خان کودورے کی دعوت دی جسے وزیراعظم پاکستان نے قبول کرلیا۔

IMRAN KHAN

FRENCH PRESIDENT

Emmanuel Macron

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div