کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی ہے، جہاں شریف فیملی نے ان کا دیدار کیا۔ حمزہ شہباز نے ایئرپورٹ پر میت کو وصول کیا۔ کلثوم نواز کی نماز جنازہ شام 5 بجے مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے۔

سابق خاتون اول کلثوم نواز کی  نماز جنازہ شریف سٹی کمپلیکس میں ادا کی جائے گی، جب کہ ان کی تدفین رائے ونڈ فارم میں سسر کے پہلو میں کی جائے گی۔

اس سے قبل میت پاکستان پہنچنے پر خاندان کے دیگر13 عزیز بھی ساتھ پہنچے، جنہیں حج ٹرمینل پر پہنچایا گیا اور بعد ازاں فیملی کے پانچ افراد کو میت لینے کیلئے ایپرن تک لے جایا گیا۔ سات گاڑیاں اور ایک ایمبولینس ایئرپورٹ سے میت لے کر جاتی امرا پہنچی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔

کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے لاہور لائی گئی۔ حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار نے لندن میں ٹھہرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کلثوم نواز کی میت حج ٹرمینل سے جاتی امرا لے جائی گئی، شہباز شريف اور ديگر خاندان کے افراد پي آئي اے کي پرواز ميں میت کے ہمراہ وطن واپس پہنچے۔ بيگم کلثوم نواز کي صاحبزادي اسما نواز بھي پرواز ميں موجود تھیں۔ حسن اور حسين نواز کے بچے بھي پرواز ميں موجود تھے۔

بیگم کلثوم کی میت کی روانگی پرواز کی تاخیر کی وجہ سے رکی رہی، لاہور سے لندن جانے والی پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی اور پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بج کر ستائیس منٹ پر لندن پہنچی۔

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے وفود

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا وفد بھی شرکت کرے گا۔ تحریک انصاف کا وفد گورنر پنجاب چوہدری سرور کی قیادت میں نمازجنازہ میں شریک ہوگا۔ وفد میں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال اور دیگر وزرا بھی شامل ہوں گے، جب کہ ایم کیوایم کا چار رکنی وفد بھي نماز جنازہ میں شرکت کرے گا۔ متحدہ کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول، امین الحق اور میاں عتیق شامل ہيں۔

 

قبل ازیں بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ لندن کے ریجنٹ اسلامک سینٹر میں ادا کی گئی، جس میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، چوہدری نثار، لیگی کارکن اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایک اندازے کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں 8 ہزار کے لگ بھگ افراد شریک ہوئے۔

ترک صدر کا نواز شریف سے تعزیت کا اظہار

دوسری جانب نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کے پرول رہائی میں 5 روز کی توسیع کر دی گئی ہے، انہیں 12 ستمبر سے 17 ستمبر شام 4 بجے تک پرول پر رہائی مل گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن صفدر پیرول پر رہا

واضح رہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز منگل کے روز 11 ستمبر کو لندن میں انتقال کر گئیں تھیں۔ ان کی حالت دوبارہ انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

قائداعظم، نواز شریف،کلثوم نواز اور اہم تاریخیں

بیگم کلثوم نواز کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ 13 ماہ سے لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔

MARYAM NAWAZ

raiwind

Kulsoom Nawaz

Tariq Jameel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div