ٹکٹ کے معاملے پرمشاورت نہ کرنے پرمستعفی ہوا، علی رضا عابدی

Sep 13, 2018

ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ میری نظرمیں پی ٹی آئی کامینڈیٹ مشکوک ہے، 2018 کا الیکشن غیرشفاف اور غیرمنصفانہ تھا۔

سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی نے فاروق ستار کے استعفیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی مواقعوں پر فاروق ستارسے مشاورت نہیں کی گئی، فاروق ستارکو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جارہا تھا۔

علی رضاعابدی نے کہا کہ میں نے استعفیٰ ٹکٹ نہ ملنے پر نہیں دیا تھا، میں ٹکٹ کے معاملے پرمشاورت نہ کرنے پرمستعفی ہوا۔

دوسری جانب پروگرام میں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ لیگی دورِحکومت میں قرضہ3گنابڑھا، غیرملکی میڈیا سی پیک کو متنازع بنانا چاہتا ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ فنانشل ٹائمز نے رپورٹ سیاق وسباق سے ہٹ کرشائع کی، پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے35کروڑ روپے درکار ہیں ، 22 سوکروڑ کا منصوبہ3ہفتے میں مکمل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے وزیر خزانہ مسائل سے آگاہ کریں گے، تمام ٹاسک فورس کے اختیارات محدود ہیں ٹاسک فورس منسٹری اور وزیر اعظم کو رپورٹ کریں گی ۔

FAROOQ SATTAR

MQM Pakistan

Ali Raza Abdi