عالمگیر خان این اے 243 سے پی ٹی آئی امیدوار نامزد

پاکستان تحریک انصاف نے عالمگیر خان کو این اے 243 سے امیدوار نامزد کردیا۔ فکس اٹ کے بانی کا کہنا ہے کہ میرٹ پر ٹکٹ دیا گیا، عمران خان اور پوری پی ٹی آئی کا مشکور ہوں، رکن اسمبلی بننے کے بعد سائیں سرکار کو بہت ٹف ٹائم دوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 243 کراچی سے عالمگیر خان کو امیدوار نامزد کردیا، ملک بھر میں مختلف وجوہات سے خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 56 اٹک سے ملک خرم خان، این اے 53 اسلام آباد سے علی اعوان، این اے 63 راولپنڈی سے منصور حیات خان، این اے 131 لاہور سے ہمایوں اختر اور این اے 247 کراچی سے آفتاب صدیقی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں، عمران خان کا بھی مشکور ہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

سماء کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پوری تیار ہے، میں نے درخواست دی تھی، جس پر پی ٹی آئی نے سروے کرایا، عوامی سروے میں میرا نام سرفہرست تھا، مجھے میرٹ پر ٹکٹ دیا گیا ہے۔

عوامی خدمت سے متعلق سوال پر عالمگیر خان بولے کہ پہلے بھی خدمت کرتا رہا ہوں، عوامی خدمت کیلئے نہیں مخالفین کا مقابلہ کرنے کیلئے ایم این اے بننا ضروری ہے، سائیں سرکار اور پیپلزپارٹی کو بہت ٹف ٹائم دینے والا ہوں۔

جولائی 25 کو ہونیوالے عام انتخابات میں این اے 243 سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی، ان کے مد مقابل ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی اور شہلا رضا بھی الیکشن لڑ رہے تھے۔

عمران خان نے عام انتخابات میں ملک بھر کے 5 حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم انہوں نے میانوالی کے علاوہ تمام نشستیں چھوڑ دی تھیں۔

پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے بتایا کہ پی کے 3 سے ساجد علی، پی کے 7 سے فضل مولا، پی کے 97 سے فیصل امین خان، پی کے 78 سے محمد عرفان اور پی کے 99 سے آغا اکرام اللہ گنڈاپور میدان میں اتریں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پی ایس 87 سے سردار قادر بخش کو ٹکٹ جاری کیا ہے، پی پی 27 سے شاہنواز راجہ، پی پی 296 سے اویس دریشک اور پی پی 272 سے زہرہ بتول تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔

PTI

IMRAN KHAN

Bye Election

fixit

NA-243

Tabool ads will show in this div