شیخ رشید کا ریلویز کو 4 ماہ میں صحیح ٹریک پر لانے کا اعلان

Sep 13, 2018

وزیر ریلوے شیخ رشید نے 4 ماہ ميں ريلوے کو صحيح ٹريک پر لانے کا اعلان کرديا۔ کہتے ہيں ایک سال میں ریلویز کا پورا خسارہ ختم کریں گے، محکمے کو مثالی بنانے کيلئے بھيس بدل بدل کر چھاپے مارنے کا بھی عنديہ ديديا۔

ریلوے ملازمین ہوشیار ہوجائیں، کسی مسافر کو نظر انداز نہ کیا جائے، کیونکہ وہ مسافر خود وزیر ریلوے بھی ہوسکتے ہیں۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ بھیس بدل کر گاڑیاں چیک کروں گا۔

وزیر ریلوے نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، محکمے ميں انقلاب لانے اور تمام ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔ بولے کہ 900 مسافر ٹرينیں زائد المیعاد ہوچکيں، انہیں اپ گريڈ کررہے ہیں، سب سے بڑا چیلنج خسارہ ختم کرنا ہے، 14 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ايک سال ميں ختم کريں گے۔

شیخ رشید احمد نے ٹرینوں میں مجوزہ ٹریکر سسٹم کے فوائد بھی گِنوا دیئے۔ کہتے ہیں کہ ساری ٹرينوں میں 100 دن کے اندر وائی فائی لگے گا، ٹريکر بھی لگائیں گے، لوگ اپنے لوگوں کو ديکھ سکيں گے کہ ان کا مسافر کہاں پہنچا ہے۔

محکمے ميں کرپشن کے سوال پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ضروری نہیں کہ سارا محکمہ خراب ہو، ایک 2 مچھلیاں سارے تالاب کو خراب کرتی ہیں، 20 دن ميں 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، محنت کش مزدوروں کيلئے انعام کا بھی اعلان کردیا۔

SHAIKH RASHEED

Tabool ads will show in this div