ڈاکٹر فاروق ستار رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

سماء کے نمائندے علی حفیظ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار نے بحیثیت رکن رابطہ کمیٹی کام کرنے سے معذرت کرلی ۔

فاروق ستار نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کام کرنے سے معذرت کرکے اپنا استعفیٰ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کو ارسال کردیا ۔

فاروق ستار پی ٹی آئی میں جارہے ہیں یا نہیں؟

گزشتہ دنوں فاروق ستار کے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں گردش کرتی رہیں بعدازاں ڈاکٹر فاروق ستار نے تصدیق کی کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کو جواب دیا ہے کہ دوستوں سے اس حوالے سے مشورہ کررہا ہوں۔  فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میرا تیس سال سے ایک جماعت سے تعلق ہے، ایک منشور سے جڑا ہوں۔

 

rabita committee

FAROOQ SATTAR

RESIGNATION

MQM Pakistan

Tabool ads will show in this div