ابوظہبی ٹیسٹ : پاکستان نے سری لنکا کو پہلی اننگز میں 204 رنز پر آؤٹ کردیا

ویب ڈیسک


ابوظہبی : پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی پہلی اننگز 204 رنز پر سمیٹ دی، جنید خان نے 5 اور بلاول بھٹی نے 3 شکار کئے، انجیلیو میتھیوز 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے


ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیدیم میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 204 رنز پر آؤٹ کردی۔


کرونا رتنے اور کوشل سلوا نے 57 رنز کا آغاز فراہم کیا، اس کے بعد فاسٹ بولرز جنید خان اور بلاول بھٹی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محض 67 رنز کے اضافے سے 8 آئی لینڈر بیٹسمینوں کو پویلین بھیج دیا۔


کرونارتنے 38، سلوا 20، سنگاکارا 16، جے وردھنے 5، چندی مل صفر، پرسنا جے وردنے 5، سینانائکے 5 اور رنگانا ہیراتھ بغیر رن بنائے اپنی وکٹیں گنوا گئے۔


شمندا ایرانگا نے کپتان انجیلو میتھیوز کا بھرپور ساتھ دیا دونوں کے درمیان 61 رنز کی شراکت قائم ہوئی، سری لنکن قائد 91 اور ایرانگا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


پاکستان کی جانب سے جنید خان 5، بلاول بھٹی 3 اور سعید اجمل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سماء

میں

پر

کو

نے

escape

naked

Tabool ads will show in this div