ابوظہبی ٹیسٹ : سری لنکا پہلی اننگز میں 204 رنز پر آؤٹ، پاکستان کے 1 وکٹ پر 46 رنز

ویب ڈیسک


ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 46 رنز بنالئے، جنید خان نے 5 اور بلاول بھٹی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیدیم میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 204 رنز پر آؤٹ کردی۔


جواب میں پاکستان نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 46 رنز بنائے، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی خرم منظور نے 21 رنز اسکور کئے، احمد شہزاد 25 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔


اس سے قبل سری لنکن اوپنرز نے آئی لینڈرز کو کرونا رتنے اور کوشل سلوا نے 57 رنز کا آغاز فراہم کیا، اس کے بعد فاسٹ بولرز جنید خان اور بلاول بھٹی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محض 67 رنز کے اضافے سے 8 آئی لینڈر بیٹسمینوں کو پویلین بھیج دیا۔


کرونارتنے 38، سلوا 20، سنگاکارا 16، جے وردھنے 5، چندی مل صفر، پرسنا جے وردنے 5، سینانائکے 5 اور رنگانا ہیراتھ بغیر رن بنائے اپنی وکٹیں گنوا گئے۔


شمندا ایرانگا نے کپتان انجیلو میتھیوز کا بھرپور ساتھ دیا دونوں کے درمیان 61 رنز کی شراکت قائم ہوئی، سری لنکن قائد 91 اور ایرانگا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


پاکستان کی جانب سے جنید خان 5، بلاول بھٹی 3 اور سعید اجمل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سماء

میں

کے

پر

escape

naked

Tabool ads will show in this div