کلثوم نوازکی تدفین،نوازشریف نے خود انتظامات کاجائزہ لیا

لاہورميں بيگم کلثوم نواز کي نماز جنازہ کے انتظامات کو حتمي شکل دے دي گئي۔نوازشريف خود شريف ميڈيکل سٹي گئے  اورانتظامات کا جائزہ ليا۔ انتظاميہ نے فول پروف سکيورٹي کے لئے پلان بھي تشکيل دے ديا ہے۔

بيگم کلثوم نواز کي نماز جنازہ کے انتظامات کانوازشريف نےخودجائزہ لیا۔نوازشريف نے شريف ميڈيکل سٹي کي گراؤنڈ کا دورہ کيا۔نون ليگ کے رہنماؤں نے نوازشریف کو انتظامات سے متعلق بريفنگ دي ۔

بيگم کلثوم نواز کي نماز جنازہ  اور تدفين کے لئے  پوليس نے سيکيورٹي پلان بھي مرتب کرلياہے۔پانچ سو سے زائد اہلکارجاتي امراء کے اطراف تعينات کئے جائيں گے۔پارکنگ انتظامات  ٹريفک وارڈنز کے ذمے ہوں گے۔

نوازشريف جاتي امراء ميں چار سے چھ بجے تک تعزيت کے لئے آنے والوں سے ملاقات کريں گے۔

Kalsoom Nawaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div