ثنا اللہ زہری کی لندن میں حسین نواز سے ملاقات، کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت

 پاکسان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے لندن میں حسین نواز سے ملاقات کی اور ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظھار کیا۔

اس موقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ادا کیا وہ پارٹی کی ہر مشکل گھڑی میں  قائد میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی رہیں،وہ حقیقت میں ایک مضبوط اعصاب کی مالک خاتون تھیں، پاکستان اور مسلم لیگ ن کےلئے بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں اورجمہوریت کے لیے ان کا کردار کسی طور فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

اس موقعہ پر انھوں نےسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور بلوچستان کی عوام  مشکل کی اس گھڑی میں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔

hussain nawaz

nawab sana ullah zehri

Begam Kulsoom Nawaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div