ابوظہبی ٹیسٹ: یونس اور مصباح کی سنچریاں، پاکستان کی پوزیشن مضبوط

اسٹاف رپورٹ


ابو ظہبی : یونس خان اور مصباح الحق کی سنچریوں نے ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم  کردی، دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنالیے اور  آئی لینڈرز کیخلاف پہلی اننگز میں 123 رنز کی برتری حاصل کرلی۔


ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرن دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 46 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوباہ شروع کی، پہلے سیشن میں سری لنکن بالرز نے بلے بازوں کو کچھ آنکھیں دکھائیں، محمد حفیظ 11 رنز اور احمد شہزاد 38 رنز پر پویلین لوٹ گئے، 3 وکٹیں 83 رنز پر گرنے کے بعد یونس خان اور مصباح الحق وکٹ پر جم گئے۔


سینئر بلے باز اورگرین شرٹس قائد نے پہلے سری لنکن بالرز کو خوب تھکایا پھر دوسرے سیشن میں تیزی سے رنز بنانا شروع کر دیئے، مصباح الحق اور یونس کے درمیان 218 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔


یونس خان 136 رنز بناکر شمندا ارنگا کا شکار بنے، دن کے اختتام پر مصباح الحق 105 اور اسد شفیق 12 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ سماء


 

اور

کی

naked

Tabool ads will show in this div