ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم 383 رنز بناکر آؤٹ، سری لنکا پر 179 رنز کی برتری

ویب ڈیسک


ابوظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم سری لنکا کے 204 رنز کے جواب میں 383 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کو 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔


ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم نے تیسرے دن اپنی نامکمل اننگز 327 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی، سری لنکن بولرز نے صرف 56 رنز کے بدلے 6 وکٹیں لے کر پاکستانی اننگز 383 رنز پر سمیٹ دی۔


پاکستانی کپتان مصباح الحق 135، اسد شفیق 13، عدنان اکمل 6، بلاول بھٹی 14 اور سعید اجمل، راحت بھٹی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔


پاکستان ٹیم کو سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔


سری لنکا کی جانب سے شمندا ایرانگا اور رنگانا ہیراتھ نے 3، 3 جبکہ لکمل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


دوسری جانب سے سری لنکا کا دوسری اننگز میں 25 اوورز میں 68 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہوچکا ہے، اوپنر کرونارتنے کو جنید خان نے 24 رنز پر بولڈ کیا، کوشل سلوا 30 اور کمار سنگاکارا 13 رنز پر کریز موجود ہیں۔ سماء

کی

پر

escape

naked

Tabool ads will show in this div