ابوظہبی ٹیسٹ : سری لنکا کی میچ میں واپسی کی کوششیں، 186 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

اسٹاف رپورٹ


ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہیں، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 383 رنز بنائے، سری لنکا نے قرض چکاتے ہوئے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک 7 رنز کی برتری حاصل کرلی۔


ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں 179 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کی ابتداء کرنے والی سری لنکن ٹیم میچ میں واپسی کی جدوجہد میں مصروف ہے۔


کوشل سلوا 81، کمار سنگاکارا 55 اور کرونا رتنے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تجربہ کار بیٹسمین جے ورنے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، دنیش چندی مل 24 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، سری لنکا نے تیسرے دن کے اختتام پر 4 وکٹیں گنوا کر 186 رنز بنائے ہیں، انہیں گرین شرٹس پر 7 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ ان کی ابھی 6 وکٹیں باقیں ہیں۔


پاکستان کی جانب سے جنید خان اور بلاول بھٹی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔


پاکستان نے 327 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے تیسرے دن کے کھیل کی شروعات کی، باقی ماندہ 6 بلے باز دن کے کھیل میں 56 رنز کا اضافہ  کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے، پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگز کا اختتام 383 رنز پر ہوا۔


کپتان مصباح الحق 135 اور یونس خان 136 رنز بناکر نمایاں رہے، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ اور ایرانگا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سماء

میں

کی

پر

escape

investment

rap

naked

Tabool ads will show in this div