کراچی کے دو بڑوں کے درمیان دوریاں،مسائل کےحل کےلیےناکافی اقدامات

کراچی میں بلدیاتی مسائل حل کرنے کے ذمہ دار وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی وسیم اختر میں دوریاں قائم ہیں۔23روز گزرنے کے باوجود  وزیر بلدیات سعید غنی نے میئر کراچی سے ملاقات کی نہ ہی کے ڈی اے اور ایس بی سی اے کی گورننگ باڈی تشکیل دے سکے ۔

وزارت بلدیات سندھ کو عہدہ سنبھالے 23 روز گزر گئے لیکن سعید غنی اور وسيم اختر کي ملاقات نہ ہوسکي۔اب تک کے ڈي اے  اور ايس پي سي اے کي گورننگ باڈی بھی تشکیل نہيں دي جا سکي۔کراچی واٹر بورڈ میں چیئرمین کے عہدے پر بھی نام کافیصلہ نہ ہوسکا۔

 کے ڈی اے اور ایس بی سی اے کی گورننگ باڈی میں میئر کراچی اور دو ایم پی ایز بھی شامل ہوتے ہیں لیکن ابھی ایسا کچھ ممکن نہیں ہوسکا۔ دونوں بڑےناموں کے درمیان دوریاں برقرارہیں اور مسائل کےحل کےلیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئےجارہے۔

Tabool ads will show in this div