وکٹ کیپرعدنان اکمل کی انگلی میں فیکچر،یونس خان نےذمہ داریاں سنبھال لیں

اسٹاف رپورٹ
ابوظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر عدنان اکمل انگلی میں فیکچر کے باعث ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، جس کے بعد یونس خان نے وکٹوں کے پیچھے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
 
پاکستانی وکٹ کیپرعدنان اکمل کی انگلی میں فریکچر کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، یونس خان ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ وکٹ کیپر عدنا اکمل ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کیپنگ کے دوران انگلی پر بال لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، ان کی انجری اس نوعیت کی ہے کہ وہ اگلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ پی سی بی کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا ہے۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکن بیٹسمین کیچ ہوکر میدان سے اور وکٹ کیپر عدنان اکمل ان فٹ ہوکر ٹیسٹ سے آؤٹ ہوگئے۔ سماء

میں

کی

خان

spy

Tabool ads will show in this div