ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم مشکلات کا شکار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
سڈنی : ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ دوسرے دن کے پہلے سیشن میں انگلینڈ کے چھ کھلاڑی ایک سو تین رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ نے دوسرے دن کھیل کا آغاز آٹھ رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔۔ مگر کینگروز کی نپی تلی بالنگ کے آگے انگلش ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور دھڑا دھڑ وکٹیں گرنے لگیں۔ ہیرس اور مچل جانسن نے دو دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے پہلے آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو چھبیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سماء

میں

کے

کا

palestinian

Tabool ads will show in this div