یونس خان کوچنگ کے میدان میں آگئے

Sep 12, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/Younis-Khan-Cricket-Camp-Qta-Pkg-12-09-1.mp4"][/video]

کوئٹہ میں نئے کرکٹرز کیلئے چار ہفتوں کا تربیتی کیمپ لگادیا گیا، سابق کپتان یونس خان نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے گر سکھائے۔

بلوچستان  کے نوجوان کرکٹرز کا ٹیلنٹ ابھارنے کیلئے کوئٹہ میں تربیتی کیمپ لگایا گیا، صوبہ بھر سے 38 کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کوچز کی نگرانی میں تربیت دی جارہی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کو بلے بازی کے گر سکھائے۔ انہوں نے وکٹ پر ٹھہرنے اور زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کیلئے بیٹسمینوں کو مفید مشورے بھی دیئے۔

نوجوان کرکٹرز نے کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ سینئرز کے مشوروں سے صلاحیتیں نکھارنے میں مدد ملے گی۔

چار ہفتے تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ کے اختتام پر بلوچستان کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جو بعد میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچز کھیلے گی۔

QUETTA GLADIATORS

younas khan

Tabool ads will show in this div