نوازشریف جاتی امراءمیں بیمار،تعزیت کیلئےآنےوالوں سےملاقاتیں ممکن نہیں

شريک حيات کي وفات پرنوازشريف غم سے نڈھال ہوگئے۔جاتي امراء پہنچتے ہي بيماري نےآليا۔ تعزيت کے لئے لوگوں کي آمد جاري ہے مگر نوازشريف سے ملاقات کل بروز جمعرات ہي ممکن ہوگی۔

نوازشريف، مريم نواز اورکيپٹن ريٹائرڈ صفدر جاتي امراء ميں موجود ہيں۔جیل سے گھر واپسی پرنوازشریف بخار میں مبتلاہوگئےہیں جس پر ڈاکٹروں نے آج کے دن آرام کا مشورہ ديا ہے۔ کلثوم نواز کے انتقال پرتعزیت کے لیے پارٹی رہنما اورعزيزواقارب بھی رہائش گاہ پر آرہے ہیں۔

مرحومہ کي تدفين جاتي امراء ميں ہوگي ليکن نمازجنازہ کا وقت ابھي طے نہيں کيا گيا۔ کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کےلیے شہبازشریف لندن روانہ ہوچکےہیں۔ کلثوم نواز کی میت جمعہ کی صبح لاہورپہنچے گی۔ اس سے قبل کلثوم نوازکی نمازجنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بھی ادا کی جائےگی

بيگم کلثوم نواز کے انتقال پر پنجاب اسمبلي ميں تعزيتی قرارداد بھي جمع کرادي گئي ہے۔

Kalsoom Nawaz

jati umra

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div