پنجاب کابینہ میں توسیع، بارہ نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا
پنجاب کابینہ میں توسیع کردی گئی، بارہ نئے وزراء کے حلف اٹھانے کے بعد تعداد پینتیس ہوگئی۔
نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے وزراء سے عہدے کا حلف لیا۔
نئے وزرا میں پیر سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم بھروانہ، سید حسنین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل چیمہ، محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوار حسین وڑائچ، اعجاز مسیح، محمد اختر، محمد خالد محمود اور جہانزیب شامل ہیں۔
حلف اٹھانے کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔