ملک میں ڈیم کی تعمیر کوئی نہیں روک سکتا،چیف جسٹس ثاقب نثار

چیف جسٹس ثاقب نثار نے دوٹوک کہہ دیاہےکہ کوئی ڈیم کی تعمیر نہیں روک سکتا۔
سپريم کورٹ میں ددوچہ ڈیم کیس کی سماعت ہوئی۔ چيف جسٹس نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ کوئی ڈیم کی تعمیر نہیں روک سکتا،مخالف عناصر کا ایجنڈا پورا نہيں ہونے ديں گے۔ کیس کی سماعت کے دوران چيف جسٹس نے پنجاب حکومت سے ڈيم کي تعمير کا ٹائم فريم مانگ ليا اورريمارکس ديئے کہ ڈیم کے مخالفین کو آخری وارننگ دے رہا ہوں۔
عدالت نے پنجاب حکومت کو بحريہ ٹاؤن کي پيشکش پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا اورقرار دیا کہ اگر حکومت کو جوائنٹ وینچر قبول نہیں تو پھرمنصوبے کا پرپوزل پیش کرے۔
اس کےعلاوہ چک شہزاد فارم ہاؤسز کيس ميں بھي ڈيمز کا ہي چرچا رہا۔چيف جسٹس نے ريمارکس ديئےکہ کوئی کتنا بڑاسیاستدان یا اپوزیشن لیڈرہی کیوں نہ ہو، ڈیم کی تعمیر نہیں روک سکتا۔ڈیم فنڈ کی محافظ سپریم کورٹ ہے۔دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل نہیں کرنے دیں گے۔