نئے آئی جی سندھ کلیم امام نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

انسپکٹر جنرل (آئي جي) سندھ کليم امام نے آج منگل کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال ليا۔


نئے آئي جي سندھ امام کلیم نے عہدے کا چارج سنبھال کے بعد وزيراعلیٰ سندھ مراد علي شاہ سے ملاقات کي جس میں آئی جی سندھ کو کراچي سميت صوبے بھر ميں امن و امان مزيد بہتر بنانے کي ہدايت کی گئی۔

وزيراعليٰ سندھ مراد علي شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ ميں طویل جدوجہد کے بعد امن بحال کيا گيا ہے۔

کلیم امام آئی جی پنجاب اور آئی جی موٹروے بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے سیاست اور بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے۔

اس سے قبل کراچي پہنچنے کے بعد ائيرپورٹ پر ميڈيا سے گفتگو ميں آئي جي سندھ کا کہنا تھا کہ اسٹريٹ کرائم کا خاتمہ ان کي اولین ترجيح ہے۔

آئي جي سندھ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہري بھي پوليس سے تعاون کريں۔

IG sindh

KALEEM IMAM

Tabool ads will show in this div