دبئی ٹیسٹ بھی مشکل میں،آئی لینڈرزنےبساط لپیٹ دی،137رنزکا ہدف

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
دبئی پاکستان کے لئے دبئی ٹیسٹ بچانا مشکل ہوگیا، دبئی میں سری لنکن بولرز شیر ہوئے تو پاکستانی بیٹسمین ڈھیر ہوگئے۔ لکمل نے پاکستانی اننگز کا صفایا کردیا۔ آخری روز قومی ٹیم اسکور میں صرف انتیس رنز کا ہی اضافہ کر سکی اور تین سو انسٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سری لنکا کو میچ جیتنے کے لئے صرف ایک سو سینتیس رنز درکار ہیں۔

دبئی ٹیسٹ کے پانچویں دن کا پہلا سیشن بھی سری لنکا کے نام رہا۔ میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو تیس رنز کیساتھ شروع کی۔ مجموعی اسکور میں چار رنز کے اضافے کے بعد چوہتر رنز بنانے والے سرفراز احمد لکمل کی گیند پر وکٹ گنوابیٹھے۔

تین سو چوون رنز پر آٹھ رنز بنانے والے راحت علی کو بھی لکمل نے شکار کیا ۔۔۔ جبکہ پاکستان کی آخری وکٹ سعید اجمل کی صورت میں بھی لکمل نے ہی گرائی، دوسری باری میں تین سو انسٹھ رنز پر آؤٹ ہونے والی پاکستانی ٹیم کے ٹاپ اسکورر ستانوے رنز بنانے والے مصباح الحق ، ستتر رنز بنانے والے یونس خان اور چوہتر رنز بنانے والے سرفراز احمد تھے۔

یوں لکمل نے پاکستان کی بساط سمیٹتے ہوئے اننگز میں چار اور میچ میں چھ شکار مکمل کیے۔ سری لنکن ٹیم کو پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر دوسری باری میں جیت کے لیے ایک سو ستینس رنز کا ہدف ملا ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div