خامیوں کا پتہ چل گیا، شارجہ ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کردینگے، مصباح الحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ 


دبئی : کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ شکست سے خامیوں خوبیوں کا پتہ چل گیا، شارجہ ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کردیں گے۔ سری لنکن کپتان میتھیوز نے جیت کا کریڈٹ جے وردھنے اور کوشل سلوا کو دے دیا۔


کپتان مصباح الحق دوسرا ٹیسٹ ہار گئے پر ہمت نہ ہارے، شارجہ ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کا عزم کرلیا، کہتے ہیں کہ پہلی اننگز میں ہمارے بلے باز نہ چل سکے، دوسری اننگز میں بالرز کمال دکھانے میں ناکام رہے، فیلڈنگ بھی میچ میں اچھی نہیں رہی، کوشش کریں گے شارجہ میں سیریز ایک ایک سے برابر کردیں۔


کپتان مصباح کی امیدیں اپنی جگہ لیکن جیت کے بعد سری لنکن ڈریسنگ روم  میں جشن کا سما رہا، کپتان میتھیوز دبئی ٹیسٹ جیت کر خوش نظر آئے اور ٹیم کی جی بھر کر تعریفیں کیں۔


انجیلیو میتھیوز کا کہنا ہے کہ مہیلا جے وردھنے کی فارم میں واپسی ہمارے لئے اچھی خبر ہے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے شارجہ میں بھی کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔


دبئی ٹیسٹ میں 129 رنز کی اننگز کھیلنے پر مہیلا جے وردھنے مین آف دی میچ قرار پائے، پاکستان سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ شارجہ میں 16 جنوری سے شروع ہوگا۔ سماء

کا

کر

arabs

season

crowd

Tabool ads will show in this div