قائداعظم، نواز شریف،کلثوم نواز اور اہم تاریخیں

آپ کو یہ جان کر یقینا حیرت ہوگی کہ گیارہ ستمبر صرف امریکا کے حوالے سے ہی نہیں، بلکہ یہ تاریخیں ایک تاریخی حیثیت بھی رکھتی ہیں۔

جہاں نئی حکومت کے قیام کے بعد لوگوں کی جانب سے نئے پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان اور بیشتر مواقع پر عمران خان کا بانی ملت قائد اعظم سے موازنہ کیا جاتا ہے، وہیں آپ کو یہ جان کر حیریت ہوگی کہ اعدا و شمار پر روشنی ڈالنے سے پتا چلا ہے کہ قائد اعظم، نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی تاریخ وفات اور پیدائش میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

 

قائد ملت محمد علی جناح، سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی مرحومہ بیگم اور تین بار کی خاتون اول کلثوم نواز کی تاریخ وفات اور پیدائش ایک دلچسپ حقیقت ہے۔ نواز شریف اور قائد اعظم کی سالگرہ ایک ہی دن آتی ہے یعنی 25 دسمبر، تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے نواز شریف 25 دسمبر 1949 کو پیدا ہوئے، جب کہ قائد اعظم کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر 1876 ہے۔

 

مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کی بات کی جائے تو کلثوم نواز کی وفات 11 ستمبر کو ہوئی جو بابائے قوم کا بھی یوم وفات ہے۔

MARYAM NAWAZ

raiwind

Kulsoom Nawaz

Parole

date of birth

Tabool ads will show in this div