بیگم کلثوم نواز کا انتقال مودی اور سشما سوراج کی تعزیت

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے سابق نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری خبروں کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا ہے، جس میں نریندر مودی نے نواز شریف کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ ’ 'میں، آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کیلئے دعا گو ہوں‘۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 'بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائے۔ نریندر مودی نے مزید کہا کہ 'بیگم کلثوم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ غمزہ خاندان سے دلی تعزیت کرتی ہیں۔

 

واضح رہے کہ  سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز گزشتہ روزمنگل کو لندن میں انتقال کر گئیں۔ ان کی حالت دوبارہ انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

بیگم کلثوم نواز کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ 13 ماہ سے لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔

MARYAM NAWAZ

raiwind

Kulsoom Nawaz

Parole

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div