نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن صفدر پیرول پر رہا،جاتی امرا پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد صفدر کو اڈیالہ جیل سے رات گئے پیرول پر رہا کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچا دیا گیا ہے۔
نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو اڈیالہ جیل سے رات گئے پیرول پر رہا کیا گیا، جس کے بعد تینوں رہنماوں کو نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور اور پھر سخت سیکورٹی میں تینوں رہنماوں کو جاتی امرا پہنچا دیا گیا۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ۔#RIP Begum #KalsoomNawaz Sharif She was a mother figure to me, caring & extremely compassionate, humble tender-hearted, a woman of substance. A source of strength for #NawazSharif & #MaryamNawaz May Allah SWT Bless the departed soul ! pic.twitter.com/Dc82QAlIjX
— Adnan Khan (@Dr_Khan) September 11, 2018
سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے لندن میں انتقال کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب اور ن لیگی صدر شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کو صاحبزادی اور داماد سمیت پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دی گئی تھی۔ نوازشریف کو بارہ گھنٹے کے لیئے رہا کیا گیا۔ رہائی کی مدت میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔
میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف لاہور پہنچ گئے pic.twitter.com/cCs9EVjC21
— PML(N) (@pmln_org) September 11, 2018
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تین کمروں پر مشتمل جاتی امرا کا ایک حصہ سب جیل قراردیا گیا ہے، تاہم نواز شریف صرف خاندان کے افرادسے مل سکیں گے۔ عام شہریوں کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جاتی امراء کے اطراف بھی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل سے جاتی امراء تک کے سفر کا دورانیہ پیرول کے وقت میں شامل نہیں ہے۔ پیرول پر رہائی کے دوران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جاتی امراء تک محدود رہیں گے۔
رہائی کے موقع پر مریم نواز نے اپیل کی کہ قوم والدہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ہے کہ والدہ کی زندگی کے آخری لمحات میں اُن کے ساتھ نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدہ کے انتقال کی خبر کے بعد جیل میں رہنا بہت تکلیف دہ ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز گزشتہ روزمنگل کو لندن میں انتقال کر گئیں۔ ان کی حالت دوبارہ انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
بیگم کلثوم نواز کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ 13 ماہ سے لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔