شارجہ میں کامیابی کیلئے پاکستان ٹیم نے حکمت عملی تبدیلی کرلی

اسٹاف رپورٹ


شارجہ : پاکستان کرکٹ ٹیم نے شارجہ ٹیسٹ کی حکمت عملی تبدیل کردی، احمد شہزاد، حفیظ اور راحت علی کو بٹھانے کے امکانات بڑھ گئے، کوچ واٹمور آخری سیریز برابری پر ختم کرنا چاہتے ہیں، دوسری جانب شارجہ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے پریکٹس کا آغاز کردیا گیا۔


دبئی ٹیسٹ کی شکست سے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں سے مایوس کوچ ڈیو واٹمور بھی پرفارمنس سے ناخوش ليکن شارجہ ٹيسٹ کیلئے کپتان، کوچ اور مينجمنٹ نے کمر کس لی۔


سيريز برابری پر ختم کرنے کیلئے آؤٹ آف فارم محمد حفیظ، راحت علی اور احمد شہزاد کو سائیڈ لائن کيا جکاسکتا ہے۔


احمد شہزاد چار اننگز میں صرف 95 رنز ہی جوڑ سکے، پروفیسر حفیظ نے 2 ٹیسٹ کی 4 اننگز میں صرف 113 رنز بنائے، فاسٹ بولر راحت علی بہت مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اننگز میں 293 رنز دیئے ليکن وکٹيں صرف 2 حاصل کيں۔


ڈيو واٹمور پاکستان کی کوچنگ اچھی يادوں کے ساتھ چھوڑنا چاہتے ہيں، اس کیلئے وہ  ٹيم کو فاتح ديکھنے کے خواہمشند ہيں،  آخری ٹیسٹ میں شان مسعود، اظہر علی، عبدالرحمٰن اور طلحہ  کو شامل کرنے پر سوچ بچار جاری ہے۔


دوسری جانب تيسرے ٹيسٹ کی تياريوں کیلئے آئی لينڈز بھی شارجہ کے ميدان پہنچے اور صبح کے سیشن میں پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بيٹنگ اور بولنگ کے ساتھ  فیلڈنگ کا شعبہ بھی خالی نہیں چھوڑا۔


پاکستانی ٹیم بھی شام کے سيشن ميں کوچ ڈیو واٹمور کی نگرانی پريکٹس کررہی ہے، بولنگ کوچ محمد اکرم بھی بولرز کی فٹنس کا جائزہ لے رہے ہيں،  آخری ٹيسٹ ميں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں نے فيلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی۔


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعرات کو شارجہ میں کھیلا جائے گا، سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سماء

میں

نے

protests

parliament

congress

akram

Tabool ads will show in this div