اعتزاز احسن نے کلثوم نواز سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پیپلز پارٹی کے رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن نے کلثوم نواز سے متعلق اپنے بیان پر شریف خاندان سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ کلثوم نواز کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں، وہ بہت شفیق اور مہربان خاتون تھیں، ان کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیان سے کلثوم نواز اور شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی، جس پر میں کھلے دل سے غیر مشروط طور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی طلب کرتا ہوں اور دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ اعتزاز احسن نے کچھ عرصہ قبل کلثوم نواز کی بیماری پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہارلے اسٹریٹ پر واقع کلینک کوئی اسپتال نہیں، ایک کلینک ہے، پھر بھی اس میں اوپن ہارٹ سرجری اور کینسر کا علاج تک کیا جاتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کلینک ہی نواز شریف کی ملکیت ہے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا تھا کہ نواز شریف عدالتی فیصلہ مؤخر کروانے کیلئے کلثوم نواز کی بیماری کو بطور تاخیری حربہ استعمال کر رہے ہیں۔

SHARIF FAMILY

AITEZAZ AHSAN

Kalsoom Nawaz

Apologies

Tabool ads will show in this div