مخالفین عدالت جانے کا شوق پورا کرلیا، چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھالنے کا اعلان
اسٹاف رپورٹ
لاہور : پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف بحالی کے بعد عہدے کا چارج لینے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، کہتے ہیں مخالفین عدالت جانے کا شوق پورا کرلیں چیئرمین تھا اور ہوں۔
ذکاء اشرف کل بحال ہوئے اور آج چارج لينے پہنچ گئے، اللہ کا شکر ادا کيا اور عام معافی کا اعلان بھی۔
ذکاء اشرف نے حاسدین کو للکارتے ہوئے کہا جو عدالت جانا چاہتا ہے شوق سے جائے، آزاد عدلیہ کی وجہ سے سچ جیت گیا اور وہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں تاریخ رقم کرنے والے چیئرمین بن گئے۔
ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ انہيں نواز شریف یا ن لیگ نے نہیں ہٹایا، وہ حکومت کیساتھ چلنا چاہتے ہیں، پیٹرن ان چیف وزیراعظم سے جلد مل کر انہیں کرکٹ کے معاملات پر بریفنگ دیں گے۔ سماء
کا
سی
پی
Bahawalpur
tragic
چیئرمین
بی
moscow
تبولا
Tabool ads will show in this div