ایشیاء کپ کرکٹ کا شیڈول جاری، پاکستان پہلا میچ سری لنکا سے کھیلے گا
اسٹاف رپورٹ
ڈھاکا : ایشیاء کپ کے شیڈول اور وینیوز دونوں کا اعلان کردیا گیا، پاک بھارت جنگ 2 مارچ کو ہوگی جبکہ شاہینوں کی پہلی ٹکر سری لنکن شیروں کیخلاف 25 فروری کو ہوگی، پاکستان بنگلادیش جائے گا یا نہیں اِس کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا۔
ایشین ٹائیگر بننے کی جنگ قریب آگئی، بنگلادیش میں ایشیاء کرکٹ کپ کا میلہ سجے گا، شیر بنگال اور فتح اللہ کرکٹ اسٹیڈیم ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔
پچیس فروری سے آٹھ مارچ تک ایشیاء کپ کی جنگ میں افغانستان سمیت 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا جبکہ افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا حریف ہوں گے۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 25 فروری کو ہوگا، 27 فروری کو پاکستان افغانستان سے ٹکرائے گا، ایونٹ کا سنسنی خیز میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم 2 مارچ کو بھارت سے پنجہ لڑائے گی جبکہ 4 مارچ کو پاکستان آخری راؤنڈ میچ میزبان بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سماء