غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، بلدیاتی نمائندے رکاوٹ بننے لگے

کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں بلدیاتی نمائندے رکاوٹ بنے لگے۔ بے اختیار بلدیاتی نمائندے ایف بی ایریا میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کے عملے کے سامنے آگئے۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کا ایکشن بلدیاتی نمائندوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا۔ ایف بی ایریا بلاک بیس میں بلڈنگ کنٹرول کا عملہ آپریشن کیلئے پہنچا تو علاقے کے وائس چیئرمین عارف شاہ میدان میں آگئے۔ گرما گرمی ہوئی مگر ایس بی سی اے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن نہیں روکا۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ ایس بی سی اے کے عملے کو کچھ ماہ سے مخلتف علاقوں میں کارروائی سے روکنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے متاثرہ حکام نے پولیس اور رینجرز کو تحریری شکایات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Sindh building control authority

anti-encroachment operation

Tabool ads will show in this div