اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امتحان میں بلوچستان کے زیادہ تر اساتذہ ناکام

بلوچستان میں نچلی کلاسوں کے سرکاری اساتذہ کی اکثریت قابلیت جانچنے کے امتحان میں ناکام ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے زیر اہتمام کرائے گئے امتحان میں ریاضی اور سائنس کے مضامین میں ساٹھ فیصد سے زائد اساتذہ ناکام رہے

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے تحت بلوچستان کے بارہ اضلاع میں سرکاری اسکولوں کے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے ساڑھے گیارہ سو اساتذہ سے اردو،انگریزی، ریاضی اور سائنس کے مضامین کے امتحان لئے گئے،جس میں اساتذہ کی اکثریت ناکام ہوگئی۔

پانچویں کلاس کے صرف 39 فیصد اساتذہ سائنس اور 32 فیصد ریاضی کا مضمون پاس کرسکے،آٹھویں کلاس کے 75 فیصد سائنس اور 77 فیصد اساتذہ ریاضی میں ناکام رہے۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اساتذہ کی تعلیم و تربیت اور بھرتی کے عمل کو یکسر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تعلیم میں سپیلائزیشن کی ڈگری لینے والے بیشتر اساتذہ بھی معیاری تدریس فراہم کرنے کے قابل نہیں۔

UNITED NATION

teachers of balochistan

math teachers

Tabool ads will show in this div