شارجہ ٹیسٹ میں جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، مصباح الحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


شارجہ : شارجہ ٹیسٹ جیتنے پر کپتان مصباح الحق کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں، کہتے ہیں میچ میں سب کچھ پلان کے تحت ہوا، آخری دن 302 کا ہدف آسان  نہیں تھا، لنکن کپتان انجیلیو میتھیوز کہتے ہیں دوسری اننگز میں بلے بازوں نے ساری محنت پر پانی پھیر دیا۔


شارجہ ٹیسٹ کو جیت پر ختم کرکے مصباح الحق بہت خوش ہیں، کہتے ہیں میچ میں جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ شارجہ ٹیسٹ میں جیت سے کم ہمارا مقصد نہیں تھا، کسی بھی لمحے میچ ڈرا کرنے کا نہیں سوچا، سیریز برابر کرنا چاہتے تھے جس کیلئے پوری ٹیم نے جان لڑادی۔


سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز شارجہ ٹیسٹ میں شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دوسری اننگز میں پاکستانی بالرز نے نپی تلی بالنگ کی، ہمارے بیٹسمین بھی غلطیاں کرتے رہے، کوشش تھی کی آخری دن زیادہ سے زیادہ وقت وکٹ پر گزاریں لیکن ہم کامیاب نہ ہوسکے، سیریز جیتنا چاہتے تھے۔


سیریز برابری پر ختم ہونے سے پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رہی جبکہ سری لنکا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ سماء

میں

کا

season

fia

Tabool ads will show in this div