بی ٹیم،سی پیک،لاپتہ افراد

پی ٹی آئی بی ٹیم نہیں حکومت کا حصہ ہے،جام کمال

روزنامہ انتخاب

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ حکومت 5 سال چلے یا پانچ دن مگر ہر ایک دن محنت سے کام کریں گے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ساتھ بہت کچھ کیا گیا ہے ہم یہاں وزارتوں کے مزے اٹھانے نہیں آئے،ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا حصہ ہے ان کا ایک رکن ڈپٹی اسپیکر اور ایک صوبائی وزیر ہے،حکومت کا ہر کام کابینہ سے ہوتا ہے اور پی ٹی آئی حکومت کا حصہ ہے اس کی بی ٹیم نہیں۔

سی پیک سے بلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا،ثنا بلوچ

روزنامہ بلوچستان پوسٹ

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی وسابق سینیٹر ثناء بلوچ نے کہاہے کہ سی پیک سے متعلق بلوچستان کے حقو ق پر سابقہ حکمرانوں نے تاریخی غفلت کی ہے جس کے باعث آج ہم بلوچستان کے حقوق کیلئے آواز کو مدلل انداز میں اٹھانے کی کمی محسوس کررہے ہیں،بلوچستان میں 8لاکھ نوجوان بے روزگار،25لاکھ بچے تعلیم سے محروم جبکہ 66فیصد بچے غذائی قلت کاشکار، 72فیصد لوگ پانی کی سہولت ،58فیصد لوگ بجلی کی سہولت سے محروم ہے،انہوں نے کہاکہ امن کے فلسفے بنانے میں وقت لگتاہے ، پہلے بھی ہم کہتے رہے ہیں کہ سی پیک سے بلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں ہواہے اورآج بھی کہتے ہیں کہ سی پیک سے بلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اگر آپ لوگوں کے خیالات ان کے منہ میں دبانے کی کوشش کروگے تو کل وہ بندوق کی شکل میں باہر نکلے گا ہمیں لوگوں کے خیالات ان کے منہ سے نکلنے دیناچاہیے ہوسکتاہے وہ بہتر انداز میں اپنے خیالات کااظہار کرسکیں۔

جب تک مزاکرات نہیں ہوں گے،لاپتہ افراد کی بازیابی ممکن نہیں،ڈاکٹر مالک

روزنامہ آزادی

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسلہ معاشی بدحالی اور بد امنی ہے جب تک صوبے میں امن نہیں آئے گا ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں،ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے،نیشنل پارٹی کو نواز شریف کا ساتھ دینے کی سزا دی گئی ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مزاکرات نہیں ہوں گے،لاپتہ افراد کی بازیابی ممکن نہیں اور اختر مینگل کے چھ نکات میں مذاکرات شامل ہی نہیں۔

PTI

Sardar Akhtar Mengal

dr malik baloch

sardar yaar mohammad rind

CM Jam kamal

Tabool ads will show in this div